پاکستان کی اہم خبریں

پنجاب سے سینیٹ کی نشستوں پر سید محسن نقوی سمیت 7 امیدوار بلامقابلہ کامیاب

جنرل نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے 5 اور سنی اتحاد کونسل مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے۔

 شییعت نیوز: پنجاب سے سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں پر 12 امیدواروں میں سے 5 کی جانب سے کاغذات واپس لیے جانے کے بعد محسن نقوی، احد چیمہ، پرویز رشید، ناصر محمود اور طلال چوہدری و دیگر بلامقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔

 7جنرل نشستوں پر 7 امیدوار ہی میدان میں رہ گئے، تکنیکی طور پر ساتوں امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔

جنرل نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کے 5 اور سنی اتحاد کونسل کے 2 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: تاریخ رقم!علامہ راجہ ناصر عباس جعفری بلامقابلہ سینیٹر منتخب

مسلم لیگ (ن) کے پرویز رشید، ناصر محمود، احد چیمہ اور طلال چوہدری کامیاب ہوگئے ہیں، اسی طرح حکومتی اتحاد کے حمایت یافتہ محسن نقوی بھی کامیاب ہوئے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین کے راجا ناصر عباس اور حامد خان ایڈوکیٹ بھی بلامقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں۔

میدوار ولید اقبال، شہزاد وسیم ، اعجاز منہاس، مصدق ملک اور عمر چیمہ نے کاغذ نامزدگی واپس لے لیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button