مقبوضہ فلسطین

آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا نہایت اہم مسئلہ ہے، عمانی وزیر خارجہ

عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی نے غزہ بارے سلامتی کونسل کی جنگ بندی کی قرارداد کا خیرمقدم کرتے ہوئے فلسطین کی آزاد ریاست کو تسلیم کرنے کو موجودہ حالات میں ایک اہم مسئلہ قرار دیا۔

شیعیت نیوز : عمان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا ایک اہم مسئلہ ہے۔

بدر بن حمد البوسعیدی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سلامتی کونسل کی غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد ایک ابتدائی مگر اہم قدم ہے.

یہ غزہ کی پٹی کو امداد کی بلا رکاوٹ ترسیل کو یقینی بنائے۔

یہ بھی پڑھیں : حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے ویٹو پاور کے استعمال سے گریز کے ساتھ ہی غزہ میں جنگ بندی کے لیے سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کو منظور کرلیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button