شانگلہ دھماکہ، محسن نقوی کی چینی سفارتخانے آمد، سفیر کو تفصیلات سے آگاہ کیا
شیعیت نیوز : وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی شانگلہ میں دھماکے کے فوری بعد چینی سفارت خانے پہنچ گئے۔
محسن نقوی نے چینی سفیر سے ملاقات کی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چینی سفیر کو دھماکے کی تمام تفصیلات اور ہلاکتوں کے بارے آگاہ کیا۔
جائے وقوعہ پر جاری ریسکیو آپریشن سے بھی چینی سفیر کو تفصیلات بتائیں۔
یہ بھی پڑھیں : مسلم ممالک اپنے تنازعات میں صلح امام حسنؑ کو نمونہ عمل بنائیں، متحدہ علماء محاذ
وزیر داخلہ نے شانگلہ میں دہشت گرد حملے میں چینی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
محسن رضا نقوی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری پاکستانی قوم اپنے چینی بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
واقعہ کی جامع تحقیقات کو یقینی بنا کر اس میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات پر حملہ ناقابل برداشت ہے۔
ان عظیم دو طرفہ تعلقات کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔







