اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

القسام بریگیڈ کی کارروائی، 3 اسرائیلی فوجی ہلاک کئی ٹینک اور بلڈوزر تباہ

شیعیت نیوز: تحریک حماس کے فوجی بازو القسام بریگيڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے جوانوں نے شفاء اسپتال کے اطراف میں صیہونی فوجیوں پر کاری ضرب لگائی ہے۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق شفاء اسپتال میں صیہونی فوجیوں کے جرائم کے ساتھ ہی استقامت کے جوان اسپتال کے اطراف میں غاصب صیہونی فوجیوں کا مقابلہ کررہے ہيں۔

القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے جوانوں نے جہاد اسلامی فلسطین کی فوجی شاخ سرایا القدس کے ساتھ مل کر شفاء اسپتال کے اطراف میں غاصب صیہونی فوجیوں پر مارٹر حملہ کیا ہے۔

القسام برگیڈ کے جوانوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے شفاء اسپتال کے اطراف میں تین صیہونی فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صہیونی حکومت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے دوحہ مذاکرات ناکام ہوگئے، حماس

القسام بریگیڈ نے شمالی غزہ کے علاقے شمال مشرقی بیت حانون میں صیہونی فوج کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے اس کے ایک مرکاوا ٹینک اور ڈی نو ماڈل کے ایک بلڈوزر کو نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب فلسطین کی تحریک حماس نے غزہ پر حملہ جاری رکھنے کے بارے میں صیہونی وزیراعظم کے اصرار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے عالمی برادری کے لئے مزید پیچیدہ مسائل پیدا ہوں گے۔

فلسطین کی تحریک حماس نے رفح پر حملہ کرنے کے لئے نیتن یاہو کی دھمکی کو عالمی برادری کے انتباہ اور مواقف کو نظر انداز کئے جانے سے تعبیر کیا۔

حماس نے اسی طرح سیاسی مقاصد کے لئے نیتن یاہو کی جانب سے غزہ کے عام شہریوں کے خلاف جاری قتل عام و جارحیت کے اقدام سے نفرت و بیزاری کا اظہار کیا۔

غزہ پر حملہ جاری رکھنے کے بارے میں صیہونی وزیراعظم کے اصرار سے عالمی برادری کے لئے مزید پیچیدہ مسائل پیدا ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button