مقبوضہ فلسطین

اسرائيل کو مزید ارتکاب جرم سے روکا جائے: ہیومین رائٹس واچ

شیعیت نیوز: ہیومین رائٹس واچ نے غزہ کے بارے میں ایک دل دہلا دینے والی رپورٹ جاری کی ہے اور اقوام متحدہ اور یورپی یونین سے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاقے میں صیہونی فوجیوں کے اقدامات کو روکیں۔

غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کا ذکر کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس علاقے میں صیہونی فوجیوں کے اقدامات کو روکیں۔

یورپ و بحیرہء روم کی ہیومین رائٹس واچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور یورپی یونین کو صیہونی حکومت سے یہ مطالبہ کرنا چاہیے کہ وہ غزہ میں عام شہریوں کے خلاف کارروائي بند کرے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ کی حمایت میں اسلام آباد ڈی چوک پر دھرنا، پولیس اور شرکاء آمنے سامنے

رہائشی عمارتوں کو جلانے، ان علاقوں کے شہریوں کے خلاف کارروائی اور انہیں جنوبی غزہ جانے پر مجبور کرنے جیسے اقدامات کا سلسلہ بند کرے۔

بیان میں کہا گيا ہے کہ ہم نے غزہ کے مغرب اور الشفا اسپتال کے اطراف کی دسیوں عمارتوں کو اسرائيلی فوجیوں کے ہاتھوں جلائے جانے کے واقعات ثبت کئے ہيں۔

اسرائيلی فوجیوں نے بہت سے گھروں کو ان کے مکینوں کے ساتھ ہی جلا دیا اور دوسروں کو آگ بجھانے اور گھر میں جل رہے لوگوں کو نکالنے کے لئے انہیں گھر سے قریب تک نہيں ہونے دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button