مقبوضہ فلسطین

غزہ کی حمایت میں اسلام آباد ڈی چوک پر دھرنا، پولیس اور شرکاء آمنے سامنے

مشتاق احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہماری تحریک کا ایک نکاتی ایجنڈا صرف غزہ کو بچانا ہے

شیعیت نیوز : جماعت اسلامی کی ”غزہ بچاؤ مہم“ کے شرکاء نے اسلام آباد میں ڈی چوک پر دھرنا دے دیا، اس دوران پولیس اور شرکاء آمنے سامنے بھی آگئے۔

پولیس کی جانب سے غزہ مارچ کے ساؤنڈ سسٹم کو قبضے میں لے لیا گیا۔

پولیس کی جانب سے ساؤنڈ سسٹم کو قبضے میں لیا گیا تو مارچ کے منتظمین کی جانب ایک اور ساونڈ سسٹم منگوا لیا گیا۔

جس پر پولیس نے اسے بھی قبضے میں لینے کی کوشش کی اور شرکاء کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

غزہ بچاؤ مہم نے ڈی چوک کی جانب مارچ کی تو پولیس کی جانب سے مارچ کے منتظمین کو روک دیا گیا۔

اس حوالے سے ایس پی سٹی پولیس عبد العلیم کی جانب سے سابق سینیٹر مشتاق کے ساتھ ناکام مذاکرات ہوئے اور غزہ بچاؤ مہم کے شرکاء ڈی چوک پہنچ گئے اور وہاں دھرنا دے دیا۔

شرکاء نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈی چوک میں صرف پانی اور کھجور سے ہی افطار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی، کی نئی قرارداد پر رائے شماری کل ہوگی

ہماری تحریک کا ایک نکاتی ایجنڈا صرف غزہ کو بچانا ہے۔

مشتاق احمد نے کہا کہ غزہ کے لوگ اپنے تباہ شدہ ملبوں پر افطار کر رہے ہیں، ہم ان سے اظہار یکجہتی کے لیے آج سڑک پر افطار کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نواز حکومت ہمیں روکنے کے لیے میدان میں آئی ہے، ہم جیلوں میں جانے کے لیے تیار ہیں لیکن ہر صورت ڈی چوک جائیں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر پولیس کو ہٹا دیا جائے، یہ دھرنا ان قراردادوں کی روشنی میں ہے جو پارلیمنٹ میں پاس ہوئیں۔

پہلے قرارداد پاس کرتے ہو جب لوگ نکلتے ہیں تو ان کو ڈراتے ہو۔

متعلقہ مضامین

Back to top button