پاکستان کی اہم خبریں

پیپلز پارٹی کی حکومت، عوام مسلسل ڈاکوؤں کا نشانہ بن رہے ، حافظ نعیم الرحمن

شیعیت نیوز: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے شہر میں دو دن میں مسلح ڈکیتیوں، ڈاکوؤں کی لوٹ مار اور فائرنگ کی بڑھتی ہوئی وارداتوں میں مزید تین شہریوں اور رواں سال 42 شہریوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت، محکمہ پولیس اور متعلقہ اداروں کی نا اہلی و ناقص کارکردگی کی شدید مذمت کی ہے ۔

اور کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائمز کا جن قابو میں نہیں آرہا، پیپلز پارٹی کی حکومت میں عوام مسلسل ڈاکوؤں کا نشانہ بن رہے ہیں۔

ملک کے سب سے بڑے شہر، تجارتی حب اور اقتصادی شہ رگ میں بد امنی، مسلح ڈاکوؤں کو پولیس کی کھلی چھوٹ اور جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی نے سنگین صورتحال اختیار کر لی ہے۔

شہریوں سے لوٹ مار اور ان وارداتوں میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع تسلسل سے جاری ہے اور عوام کی جان و مال کو کوئی تحفظ حاصل نہیں۔حکومت اور اعلیٰ پولیس حکام کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گے۔

یہ بھی پڑھیں:ماسکو میں کنسٹر ہال پر حملہ؛ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ مذمت

نگراں حکومت کے دور میں امن و امان اور لوٹ مار کی صورتحال بد سے بدتر ہوتی گئی لیکن پیپلز پارٹی بھی 15 سال سے مسلسل حکومت کررہی ہے۔

کراچی میں امن و امان، چوری و ڈکیتیوں اور مسلح عناصر کی لوٹ مار کی وارداتوں کی صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی، عوام ہمیشہ غیر محفوظ ہی رہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اصل مسئلہ یہ ہے کہ پولیس میں بڑے پیمانے پر سیاسی بھرتیاں کی گئیں اور کراچی کے مقامی لوگوں کو جان بوجھ کر بھرتی نہیں کیا گیا ۔

دوسری جانب پولیس میں موجود جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے اور ان کو تحفظ دینے والوں کے خلاف عملاً کوئی کارروائی نہیں کی گئی بلکہ حکومت نے ان کی پشت پناہی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button