پاکستان کی اہم خبریں

ماسکو میں کنسٹر ہال پر حملہ؛ پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ مذمت

شیعیت نیوز: شہباز شریف نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر کہا کہ میں ماسکو میں کل رات ہونے والے گھناؤنے حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں جس کے نتیجے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ میری دلی تعزیت ہے۔

واضح رہے کہ ماسکو میں دہشت گردوں نے ایک کنسرٹ ہال میں فائرنگ اور دستی بم سے حملہ کرکے 115 افراد کو ہلاک اور 140 زخمی کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:ماسکو حملہ، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

علاوہ ازیں برطانوی میڈیا کے مطابق روس کے چیف سیکیورٹی آفیسر نے روسی صدر پوٹن کو بریفنگ میں بتایا کہ حملے میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔

جب کہ 7 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button