ہری پور پولیس نے میثم عباس کو گرفتار کر لیا: مظلوموں کی حمایت پر جھوٹی ایف آئی آر، فوری رہائی کا مطالبہ

08 مارچ, 2026 18:10

شیعیت نیوز : ہری پور پولیس نے شیعہ نوجوان اور فعال کارکن میثم عباس کو بروز ہفتہ (سات تاریخ) گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق میثم عباس پر ایران اور دنیا بھر کے مظلوموں کے حق میں آواز اٹھانے کی پاداش میں چند تکفیری اور فسادی عناصر نے ذاتی تعصب اور دشمنی کی بنیاد پر جھوٹی ایف آئی آر درج کروا کر انہیں بلاوجہ قید کروا دیا۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ سیستانی کا اہم فتویٰ: اسلامی ایران کے دفاع میں جہادِ کفائی واجب

شیعہ برادری اور مختلف حلقوں میں اس گرفتاری پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے:

”میثم عباس نے ہمیشہ مظلوموں کے حق میں آواز بلند کی، مگر افسوس کہ چند عناصر نے ان کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کروا دی۔ ہم کے پی کے پولیس اور ہری پور پولیس سے مودبانہ گزارش کرتے ہیں کہ اس ناانصافی کا فوری نوٹس لیں، انصاف کو یقینی بنائیں اور میثم عباس کو جلد از جلد رہا کیا جائے۔“

شرکاء نے مطالبہ کیا ہے کہ انصاف کے لیے آواز اٹھائیں اور میثم عباس کی فوری رہائی کے لیے ہمارے ساتھ کھڑے ہوں۔

5:37 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top