اہم ترین خبریںدنیا
ماسکو حملہ، داعش نے ذمہ داری قبول کرلی
شیعیت نیوز: تکفیری دہشت گرد تنظیم داعش نے گذشتہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہونے والے بم دھماکوں اور دہشت گردانہ حملوں کی ذم داری قبول کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے دن ماسکو کنسرٹ ہال پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا۔
روسی سیکورٹی اداروں کے مطابق واقعے میں 64 ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ماسکو حملہ،روسی حکومت اور عوام کے لئے صدر ایران کا تعزیتی پیغام
ہسپتال ذرائع کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
روسی سیکورٹی فورسز کے مطابق تین نقاب پوش افراد نے کنسرٹ ہال میں خودکار ہتھیاروں سے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ہال میں موجود افراد کی بڑی تعداد ہلاک یا زخمی ہوگئی۔
دوسری جانب روسی وزارت خارجہ نے امریکی بیان کے بعد ردعمل میں کہا ہے کہ اگر واشنگٹن کے پاس حملے کے بارے میں معلومات ہیں تو فوری طور پر ہمیں آگاہ کرے۔