دنیامقبوضہ فلسطین

آئرلینڈ کے وزیراعظم نے امریکی صدر کے سامنے غزہ کا معاملہ اٹھا دیا

شیعیت نیوز: آئرلینڈ کے وزیراعظم لیو وراڈکر نے وائٹ ہاؤس میں تقریر کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن کے سامنے غزہ کا معاملہ اٹھا دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں سینٹ پیٹرکس ڈے کی تقریب سے خطاب کے دوران غزہ پر بمباری بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آئرلینڈ کے وزیراعظم نے کہا کہ غزہ کے لوگوں کو خوراک، دواؤں اور پناہ کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صیہونی بربریت کے 167 روز مکمل، 38 ہزار 819 فلسطینی شہید اور لاپتہ

وائٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں آئرش وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئرش لوگ اس تباہی کے بارے میں سخت پریشان ہیں، جو غزہ میں ہماری آنکھوں کے سامنے ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئرش لوگوں کو تشویش ہے کہ غزہ پر بمباری روکنے کی ضرورت ہے۔

بمباری رکنی چاہیئے، قیدیوں کو واپس گھر لایا جائے اور انسانی امداد غزہ میں جانے کی اجازت دی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button