چینی ماہر کا دعویٰ: ایران پر حملہ الٹا پڑ گیا، ایران نہ لیبیا ہے نہ شام: امریکہ اور اسرائیل نے صورتحال کا غلط اندازہ لگایا
شیعیت نیوز : معروف چینی سیاسی ماہر اور فودان یونیورسٹی کے پروفیسر ژانگ وی وی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے بہت بڑی اسٹریٹجک غلطی کی ہے۔ ان کے بقول 28 فروری کو شروع ہونے والا یہ حملہ بظاہر کامیاب دکھائی دے رہا تھا مگر حقیقت میں یہ ایک شرمناک ناکامی ثابت ہو رہا ہے۔
ژانگ وی وی نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کا خیال تھا کہ رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہای اور اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنا کر ایران کا کمانڈ سسٹم مفلوج ہو جائے گا، عوام بغاوت کر دیں گے اور ملک ہتھیار ڈال دے گا۔ لیکن ایران کا جوابی حملہ انتہائی طاقتور، تیز اور منظم تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایرانی حملوں نے امریکی بحری اڈوں، اسرائیلی شہروں اور فوجی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ایران نے نئی نسل کے میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کیا جس کی شدت گزشتہ 12 روزہ جنگ سے کہیں زیادہ تھی۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی اخبار: ایرانی حملے میں امریکی THAAD ریڈار تباہ، 1 ارب ڈالر کا نقصان، میزائل نگرانی کی صلاحیت شدید متاثر
چینی ماہر نے واضح کیا کہ ایران نہ لیبیا ہے اور نہ شام — اس کی ہزاروں سال پرانی تہذیب، مضبوط قومی شناخت، صنعتی صلاحیت اور فوجی طاقت اسے دوسرے ممالک سے مختلف بناتی ہے۔ حملے کے بعد ایرانی عوام مزید متحد ہو گئے ہیں اور اسے قومی مزاحمت کی علامت سمجھ رہے ہیں۔
انہوں نے ٹرمپ کی فیصلہ سازی کو کمزور اور بغیر گہرے تجزیے کے قرار دیا اور کہا کہ یہ جنگ امریکہ کو دوبارہ عظیم نہیں بنائے گی بلکہ اس کی طاقت کو مزید کمزور کرے گی۔






