مقبوضہ فلسطین

صیہونی بربریت کے 167 روز مکمل، 38 ہزار 819 فلسطینی شہید اور لاپتہ

فلسطینی میڈیا آفس کے مطابق فاقہ کشی کے باعث اب تک 27 بچے شہید ہوچکے ہیں، جبکہ 135 صحافی، 364 طبی کارکنان اور 48 فائر بریگیڈز عملے کے ارکان شہید ہوئے، اسرائیلی حملوں میں لاپتہ افراد کی تعداد 7 ہزار سے زائد ہے۔

شیعیت نیوز : غزہ کی پٹی پر صیہونی جارحیت کے 167 روز مکمل ہوگئے، غزہ سے فلسطینی میڈیا آفس نے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

جس کے مطابق 7 اکتوبر سے اسرائیل نے فلسطینیوں کیخلاف 2807 مرتبہ اجتماعی نسل کشی کا ارتکاب کیا۔

اسرائیلی جنگی جرائم پر مبنی حملوں میں 38 ہزار 819 فلسطینی شہید اور لاپتہ ہوگئے۔

غزہ کے ہسپتالوں میں 31 ہزار 819 شہید فلسطینیوں کی لاشیں لائی گئیں۔

اسرائیلی حملوں کے باعث 14 ہزار بچے اور 9 ہزار 220 خواتین شہید ہوچکی ہیں۔

اسرائیلی وحشیانہ بمباری میں شہداء میں 72 فیصد بچے اور خواتین شامل ہیں۔

فاقہ کشی کے باعث اب تک 27 بچے شہید ہوچکے ہیں، جبکہ 135 صحافی، 364 طبی کارکنان اور 48 فائر بریگیڈز عملے کے ارکان شہید ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی ملکوں کے سربراہوں کے نام صدر ابراہیم رئیسی کا پیغام

اسرائیلی حملوں میں لاپتہ افراد کی تعداد 7 ہزار سے زائد ہے۔ 27

ہزار سے زائد بچے اپنے والدین یا ان میں سے ایک سے محروم ہوگئے۔

11 ہزار سے زائد زخمی تشویشناک حالت کے سبب بیرون ملک علاج کے منتظر ہیں۔

وسیع پیمانے پر نقل مکانی کے باعث 7 لاکھ فلسطینی متعدی بیماریوں اور 8 ہزار سے زائد ہیپاٹائٹس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی فورسز نے 265 طبی کارکنوں اور 10 صحافیوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

اسرائیلی حملوں میں 168 سرکاری عمارتیں، 100 اسکول اور 32 اسپتال مکمل تباہ ہوگئے، 224 مساجد، 3 گرجا گھر کے علاوہ 70 ہزار رہائش گاہیں مکمل تباہ ہوگئیں۔

اسرائیل نے 2 لاکھ 90 ہزار رہائش گاہیں بمباری سے ناکارہ بنا دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button