نیتن یاہو مخالف مظاہروں میں شدت، تل ابیب کی سب سے بڑی شاہراہ بند
شیعیت نیوز: فلسطینی تنظیم حماس کے ہاتھوں یرغمال صہیونیوں کے اہل خانہ نے تل ابیب میں وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف مظاہروں میں شدت لاتے ہوئے دارالحکومت کی سب سے بڑی سڑک بند کردی ہے۔
مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم کو پیغام دیا ہے کہ حماس کے ساتھ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لئے مذاکرات کئے جائیں۔
مظاہرین کے ہاتھوں میں بینر تھے جن جنگ مخالف اور صلح کے حق میں نعرے درج تھے۔
ایک بینر پر لکھا ہوا تھا کہ نیتن یاہو کی ذمہ داری ہے کہ معاہدے کے بغیر دوحہ سے واپس نہ آئیں۔
یہ بھی پڑھیں:حزب اللہ کا صہیونی فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملہ
دراین اثناء صہیونی ذرائع ابلاغ اندرونی ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ قطر میں مذاکرات میں مصروف صہیونی وفد اور جنگی کابینہ کے درمیان اختیارات کے حصول کی جنگ جاری ہے۔
فوج میں یرغمالیوں کے کیس کے مسئول اور حکومتی وزراء کے درمیان مذاکراتی وفد کے اختیارات کے حوالے سے اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔
حکومتی اراکین نے مذاکراتی وفد کے اختیارات میں کافی حد تک کمی کردی ہے جبکہ فوج کا کہنا ہے جب تک مذاکراتی وفد مزید اختیارات نہ دیے جائیں ، مذاکرات کا عمل کامیاب نہیں ہوگا۔







