حزب اللہ کا صہیونی فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملہ

21 مارچ, 2024 10:55

شیعیت نیوز: لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوجی ٹھکانوں پر شدید حملے کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں صہیونی مظالم کا شکار ہونے والے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجاہدین نے صہیونی فوج کے قلعہ ہونین کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صیہونی بربریت کے 167 روز مکمل، 38 ہزار 819 فلسطینی شہید اور لاپتہ

علاوہ ازین کفرشوبا اور شیبا فارمز کے محلے زبدین پر بھی حزب اللہ کے مجاہدین نے میزائل داغے ہیں۔

یاد رہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ میں فلسطینی شہریوں کے خلاف حملوں کے بعد لبنان، عراق اور یمن سے مقاومتی تنظیموں نے صہیونی تنصیبات پر وسیع پیمانے پر حملے کئے ہیں۔

11:02 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top