ایران

اسلامی ملکوں کے سربراہوں کے نام صدر ابراہیم رئیسی کا پیغام

صدر ایران نے اسلامی ملکوں کے سربراہوں کے نام پیغام میں کہا ہے کہ بلاشبہ ان دنوں غزہ ميں نسل کشی کا تسلسل اور فلسطین کے مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کے جنگی جرائم، امت مسلمہ کے اہم ترین خدشات ہیں۔

شیعیت نیوز : ایران کے صدر نے اسلامی ملکوں کے سربراہوں کے نام ایک پیغام میں بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں ماہ رمضان میں صیہونی حکومت کی جارحانہ کاروائیوں کی بابت خبردار کیا ہے۔

بلاشبہ ان دنوں غزہ ميں نسل کشی کا تسلسل اور فلسطین کے مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کے جنگی جرائم، امت مسلمہ کے اہم ترین خدشات ہیں۔

غاصب اسرائیلی حکومت کے خطرناک اہداف میں سے ایک، فلسطینیوں کے تمام آثار حیات اور شناخت کو مٹا دینا اور سماجی و شہری تباہی کے حالات پیدا کرنا نیز غزہ اور مغربی کنارے کے باشندوں کو ہمسایہ ممالک میں جبری نقل مکانی پر مجبور کرنا ہے۔

صیہونی حکومت جان بوجھ کر امریکہ کی ملی بھگت سے فلسطینی قوم اور اس کے تشخص کی مکمل نابودی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے کئی ٹھکانوں پر یمنی فوج کا شدید حملہ

فلسطین اور غزہ میں ہونے والی انسانی تباہی کو روکنے کی ذمہ داری بین الاقوامی اداروں بالخصوص اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم اور عالمی عدالت انصاف پر عائد ہوتی ہے۔

اس حساس صورت حال میں اور رمضان کے مقدس مہینے میں، ایران، ایک قوم کی وحشیانہ کھلی نسل کشی کے جاری رہنے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے، ایک بار پھر موثر اقدامات کے ذریعے نسل کشی کو روکنے، مکمل طور پر محاصرہ اٹھانے اور غاصب صیہونی حکومت کے مجرم حکمرانوں کو عدالت کے کٹہرے میں لاکر کھڑا کرنے پر زور دیتا ہے۔

اسرائیلی فوج نے حال ہی میں فلسطینی نمازیوں کو داخلے سے روکنے کے لیے مسجد الاقصیٰ کی طرف جانے والے راستے بند کر دیے تھے۔

قدس کی غاصب حکومت کے سخت حفاظتی اقدامات کے باوجود دسیوں ہزار فلسطینی نمازی، مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کے لیے قلندیہ چوکی سے گزرے تاکہ رمضان کے مقدس مہینے کے پہلے جمعہ کی نماز ادا کرسکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button