آرمی چیف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

20 مارچ, 2024 18:26

شیعیت نیوز: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔

سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:مکہ کانفرنس میں ایرانی عراقی شیعہ علمائے کرام کی شرکت۔تکفیریت کا نفرت انگیزبیانیہ پسپا

اس موقع پر سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور سعودی سفیر نواف المالکی بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔

3:51 شام مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top