پاکستان کی اہم خبریں

پوری قوم دہشتگردی کی ہر شکل میں مذمت کیلئے متحد ہے، بلاول بھٹو زرداری

شیعیت نیوز:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پوری قوم دہشتگردی کی ہر شکل میں مذمت کیلئے متحد ہے۔

گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس میں دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بزدلانہ کارروائیوں کا مقصد قوم کے استحکام و ترقی کو نقصان پہنچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بطور قوم ایسی گھناؤنی حرکتوں سے خوفزدہ یا مایوس ہونے سے انکار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پانچ لاکھ گھرانوں کو سولر پینل فراہم کرنے کے اقدامات کر رہے ہیں، ناصر حسین شاہ

انہوں نے کہا کہ فورسز کے جوان انتہاپسند عناصر کے خلاف نبرد آزما ہیں، جی پی اے کمپلیکس پر حملے کو ناکام بنانے والے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مل کر تمام چیلنجوں پر قابو پا لیں گے اور پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر ابھریں گے۔

واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز نے گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر کالعدم بی ایل اے کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے تمام 8 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button