پاکستان کی اہم خبریں

پانچ لاکھ گھرانوں کو سولر پینل فراہم کرنے کے اقدامات کر رہے ہیں، ناصر حسین شاہ

شیعیت نیوز: صوبائی وزیر توانائی ترقیات و منصوبہ بندی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ کے بہت سے انتہائی پسماندہ علاقے ایسے بھی ہیں جو لوگوں کو بجلی میسر نہیں ہے۔

تاہم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن اور منشور کے مطابق پانچ لاکھ گھرانوں کو سولر پینل فراہم کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے منشور کے مطابق عوام کو سولرائیزیشن کے عمل کے ذریعے 300 یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کے منصوبے پر بھی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ انہوں نے نہ صرف محکمہ توانائی بلکہ دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ چیئرمین کے وعدے کی جلد از جلد تکمیل کریں ۔

اور عوام کو مفت بجلی فراہم اور پانچ لاکھ گھرانوں کو سولر پینل فراہم کرنے کے سلسلے میں اقدامات کی رفتار کو تیز کریں۔

یہ بھی پڑھیں:اسلامی نظام آئے گا تو عام آدمی کی حالت بدلے گی، سراج الحق

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ان تمام اقدامات کے لیے انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ کام کے معیار اور شفافیت کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ایک معتبر ادارے کے سروے کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں لوگوں کو شفاف طریقے سے پیکج دیا جا رہا ہے۔

چیئرمین بلاول نے خصوصی ٹاسک کو مکمل کرنے کے لیے مجھے انرجی اور ترقیات تو منصوبہ بندی کے محکمے کی ذمہ داری دی ہے۔

اگر وزیراعظم پیپلز پارٹی سے ہوتا تو پورے ملک کے عوام کو سولرائزیشن کے عمل کے ذریعے 300 یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کا ارادہ تھا۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چاروں صوبوں کی اسمبلیوں میں ہماری نمائندگی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button