پاکستان کی اہم خبریں

فوج میں افسران رینک کے افغان شہریوں کی شمولیت لمحہ فکریہ ہےِ،جماعت اسلامی

شیعیت نیوز: جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے وزیر دفاع کی جانب سے پاک فوج میں افسران رینک کے افغان شہریوں کی شمولیت اور نکالنے کے انکشافات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان قرار دیا ہے۔

اس سے قبل عام انتخابات میں افغان شہری کے منتخب ہونے کی اطلاعات بھی گردش کر رہی ہیں۔

غیر ملکی اداروں کیلئے جاسوسی کرنے والوں کو بھی انہی اداروں سے نکالا گیا۔

پاکستان اللہ کا انعام ہے، اس کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پانچ لاکھ گھرانوں کو سولر پینل فراہم کرنے کے اقدامات کر رہے ہیں، ناصر حسین شاہ

اپنے بیان میں محمد حسین محنتی نے کہا کہ نادرا میں بھاری رشوت کے بدلے بڑی تعداد میں غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ بنا کر دیئے گئے۔

جس کے مقدمات ابھی تک چل رہے ہیں، قوم کو بتایا جائے کہ اس میں کون ملوث ہے اور پاکستان کیخلاف سازشیں کرنے میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج جیسے شعبہ میں اتنی بڑی کوتاہی کیسے ہوئی۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ آئندہ اس طرح کے واقعات کے سدباب کیلئے منصوبہ بندی اور ملوث ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button