پاکستان کی اہم خبریں

اسلامی نظام آئے گا تو عام آدمی کی حالت بدلے گی، سراج الحق

حکمرانوں نے نوجوانوں کو دھوکا دیا، ان کا مستقبل تاریک کیا، پڑھے لکھے افراد ملک سے بھاگ رہے ہیں

شیعیت نیوز : امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ سٹیٹس کو کی جگہ اسلامی نظام آئے گا تو عام آدمی کی حالت بدلے گی۔

تبدیلی پرامن جمہوری جدوجہد اور ووٹ کی طاقت کی مرہون منت ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نوجوان جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ہم ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔

65 فیصد یوتھ ہی پاکستان کا اصل سرمایہ ہے، حکمرانوں نے نوجوانوں کو دھوکا دیا، ان کا مستقبل تاریک کیا۔

یہ بھی پڑھیں : تکفیریوں کا محسن نقوی کو وزیر داخلہ نہ ماننے کا پروپیگنڈہ

پڑھے لکھے افراد ملک سے بھاگ رہے ہیں، لاکھوں نشہ کے عادی بن گئے۔

دولت کی غیر منصفانہ تقسیم، کرپشن اور نااہل قیادت مسائل کی جڑ ہیں، خاندانوں کی اجارہ داریاں ختم کرکے اہل اور ایماندار قیادت کو آگے لانا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button