اہم ترین خبریںپاکستان

تکفیریوں کا محسن نقوی کو وزیر داخلہ نہ ماننے کا پروپیگنڈہ

تکفیریوں کی جانب سے محسن نقوی کو وزیر داخلہ نہ ماننے کا پروپیگنڈہ ہوا پکڑنے لگا، یوٹیوب چینل پر کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے رکن کا بیان نشر ہوا کہ ہم محسن نقوی کو وزیر داخلہ نہیں مانتے۔

شیعیت نیوز : 11 مارچ 2024 کو سابق نگران وزیراعلی پنجاب محسن رضا نقوی کو وزارت داخلہ کا منصب سونپا گیا۔

محسن رضا نقوی نے وزارت داخلہ کا منسب سنبھالتے ہی، تمام دہشت و شدت پسند عناصر کے خلاف کاروائیاں کرنے کا اعلان کیا۔

آج کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے رکن راجہ احسان کا یوٹیوب پر یہ بیان وائرل ہوا کہ ہم محسن رضا نقوی کو وزیر داخلہ نہیں مانتے۔

دہشتگرد اورنگزیب فاروقی بھی محسن نقوی کے وزیر داخلہ بنتے ہی سعودیہ کے دورے پر روانہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : مکہ کانفرنس میں ایرانی عراقی شیعہ علمائے کرام کی شرکت۔تکفیریت کا نفرت انگیزبیانیہ پسپا

اس بیان کو دہشتگرد احمد لدھیانوی، معاویہ اعظم اور اورنگزیب فاروقی سے منسوب کرکے اس رکن نے محسن نقوی کے خلاف بیان دیا کہ وہ متعصب ہیں، اور ہمارے خلاف کاروائیاں کرنے کا اعلان کر چکے ہیں جبکہ دہشتگردوں اور شدت پسند عناصر کے خلاف کاروائیاں کرنا اس ریاست کی ذمہ داری ہے۔

ملک میں امن و امان کا ماحول برقرار رکھنے کے فیصلے پر یہ گروہ وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کے خلاف پروپیگنڈہ شروع کر چکا ہے۔

تکفیری گروہ ہر دور میں ملک پاکستان کے استحکام کے لئے خطرہ رہا ہے، اور اب آخری سانس لیتی تکفیریت دوبارہ ملک پاکستان کی سالمیت کی طرف انگلی اٹھا رہی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button