پاکستان کی اہم خبریں

اب دہشت گردوں کیخلاف پیشگی ایکشن ہوگا، محسن نقوی کا دبنگ اعلان

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں نیکٹا کو فرنٹ فٹ پر لڑانے کا فیصلہ کیا گیا۔ نیکٹا کی جدید خطوط پر تنظیم نو کی جائے گی۔ نیشنل ایکشن پلان کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اگلے ہفتے اجلاس طلب کرلیا۔ سربراہ نیکٹا رائے طاہر نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو تفصیلی بریفنگ دی۔

شیعیت نیوز : وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل  عملدرآمد کیا جائے۔

اب عملی اقدامات کرنا ہونگے، کسی دہشت گرد تنظیم کو معافی نہیں ملے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل کاونٹر ٹررازم اتھارٹی (نیکٹا) ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔

اجلاس میں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں نیکٹا کو فرنٹ فٹ پر لڑانے کا فیصلہ کیا گیا۔

نیکٹا کی جدید خطوط پر تنظیم نو کی جائے گی۔

نیشنل ایکشن پلان کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اگلے ہفتے اجلاس طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں : تکفیریوں کا محسن نقوی کو وزیر داخلہ نہ ماننے کا پروپیگنڈہ

سربراہ نیکٹا رائے طاہر نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو تفصیلی بریفنگ دی۔

سیکرٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی اور اعلی حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے ہر واقعہ کے بعد کی جانیوالی کارروائی سے زیادہ اہم ہے کہ ہم دہشت گردوں کیخلاف پیشگی ایکشن لیں۔

دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ کیا جائے۔

وزیر داخلہ نے تمام صوبائی سی ٹی ڈیز کی استعدادکار کے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے انتہا پسند نظریہ کیخلاف پاکستانی قومی بیانیہ کی بڑے پیمانے پر ترویج کرنا ہو گی۔

دہشت گردی اور انتہا پسندی کیخلاف جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button