اہم ترین خبریںعراق

اسرائیل کے بن گورین ہوائی اڈے پر مقاومت کا ڈرون حملہ

شیعیت نیوز:عراق کی اسلامی مزاحمت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق کی اسلامی مزاحمت کے مجاہدین نے 20 مارچ علی الصباح کئی ڈرونز سے غاصب حکومت کے بن گوریون ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا۔

اس بیان میں دشمن کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے لیے ان حملوں کے جاری رہنے پر تاکید کی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:شام پر اسرائیل کا حملہ، دمشق میں دھماکے

مزید کہا گیا ہے کہ آج کا یہ آپریشن، غاصبانہ قبضے کے خلاف مزاحمت اور غزہ کے عوام کی حمایت کے لیے انجام دیئے جانے والے آپریشن کے دوسرے مرحلے کی تکمیل ہے۔

اور یہ حملہ نہتے فلسطینی شہریوں کے خلاف صیہونیوں کے جرائم اور قتل عام کے جواب میں انجام دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button