مشرق وسطی
شام پر اسرائیل کا حملہ، دمشق میں دھماکے

شیعیت نیوز: شام پر صہیونی فورسز نے جارحیت کرتے ہوئے دمشق پر فضائی حملہ کیا ہے۔
المیادین کے نمائندے کے مطابق منگل کو علی الصبح اسرائیلی حملوں کے بعد دمشق میں بم دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق حملوں کے بعد شامی دفاعی نظام حرکت میں آگیا اور حملہ آور طیاروں پر فائرنگ کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ اس وقت مقاومت کا نمونہ بن چکا ہے، جنرل باقری
شامی سرکاری ذرائع نے ابھی تک حملوں کی تصدیق نہیں کی ہے۔
شامی حکومت نے متعدد مرتبہ اقوام متحدہ کو خط لکھ کر اسرائیلی حملے رکوانے کی درخواست کی ہے۔
تاہم عالمی ادارے کی جانب سے اس حوالے سے کوئی اقدام نہیں کیا گیا ہے۔