پاکستان کی اہم خبریں

سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اس وقت کے حساب سے درست فیصلہ تھا، بیرسٹر گوہر خان

اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ سپریم کورٹ جائیں گے تو ہمیں مخصوص نشستیں ملیں گی، ہماری مخصوص نشستیں کسی دوسری جماعت کو نہیں مل سکتیں۔

شیعیت نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے ساتھ اس وقت کے حساب سے درست فیصلہ تھا۔

بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ جائیں گے تو ہمیں مخصوص نشستیں ملیں گی، ہماری مخصوص نشستیں کسی دوسری جماعت کو نہیں مل سکتیں۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کی صورتحال پر ڈبلیو ایچ او کی تشویش

انہوں نے کہا کہ عمر سرفراز چیمہ گورنر تھے اس لیے انہیں ٹکٹ نہیں دیا، جو شخص گورنر ہو وہ دو سال تک کسی عہدے کے لیے الیکشن نہیں لڑ سکتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پارٹی ورکرز کو ہی ٹکٹ ملے اور پارٹی کے فیصلے حتمی ہیں، بانی پی ٹی آئی ہی پارٹی کے سارے فیصلے کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button