مقبوضہ فلسطین

غزہ کی صورتحال پر ڈبلیو ایچ او کی تشویش

صحت کی عالمی تنظیم ڈبلیو ایچ اونے غزہ کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

شیعیت نیوز : عالمی ادارہ صحت نے غزہ میں طبی مراکز پر صیہونی فوج کے پے در پے وحشیانہ حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں سے طبی عملے، مریضوں اور عام شہریوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے۔

غزہ کے شفا میڈیکل کمپلیکس پر اسرائیلی فوج کے حملے کے بعد عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریسوس نے سوشل نیٹ ورک ایکس پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان مسلح تنازعات سے طبی عملے، مریضوں اور عام شہریوں کو خطرات لاحق ہیں۔

یہ بھئ پڑھیں : فلسطین کی حمایت میں اتحاد امت پر زور

انہوں نے کہا کہ ہمیں شمالی غزہ کے شفا اسپتال کی حالت پر گہری تشویش ہے اور ہم خبردار کرتے ہیں۔

اس مرکز پر کسی بھی حملے یا عسکریت پسندی سے اس کی طبی خدمات، ایمبولینسوں اور طبی آلات کی آمد خطرے میں پڑجائےگی جو رہائشیوں کی جانیں بچاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button