اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

نئی حکومت کا قیام؛ پاک ایران تعلقات مستحکم بنانے پر کام شروع

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایران کے اعلیٰ سطح کے وفد کے دورہ پاکستان کے لئے دونوں ممالک میں ورکنگ جاری ہے.

شیعیت نیوز: پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد پاک ایران تعلقات مستحکم بنانے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اپریل میں ایران کی ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے دورہ پاکستان کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں

وی آئی پی ایرانی وفد میں 20 سے 25 اہم ایرانی حکام اور 2 سے 3 سینیئر وزراء بھی شامل ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایران کے اعلیٰ سطح کے وفد کے دورہ پاکستان کے لئے دونوں ممالک میں ورکنگ جاری ہے.

ایرانی وفد کی ایران پاکستان گیس پائپ لائن پاکستان چیپِر کے افتتاح میں شرکت متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک ایران تعلقات میں بہتری کے بعد فضائی ٹریفک معمول پر آنے لگی

سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ ایرانی وفد پاکستان میں باہمی تجارت، توانائی، سیکیورٹی، سرمایہ کاری، دفاع پر مفاہمتی یادشتوں پر دستخط متوقع ہیں

جبکہ رواں برس ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ پاکستان بھی متوقع ہے، تاہم ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک کے مابین اہم آزادانہ تجارت کا معاہدہ کیے جانے امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آزادانہ تجارتی معاہدے سے پاک ایرانی تجارت میں کئی گنا اضافہ ہو گا، معاہدے سے دونوں ممالک ایک دوسرے کی مصنوعات و درآمدات کو محصولات و دیگر مد میں رعاتیں دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button