پاکستان کی اہم خبریں

سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک

شیعیت نیوز: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اتوار اور پیر کی شب سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے ضلع میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد، انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر سحر عرف جانان سمیت 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

دہشت گرد سحر 16 مارچ کو میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث اور قانون نافذ کرنے والے سیکیورٹی فورسز کو انتہائی مطلوب تھا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیرستان میں فوجی جوانوں کی شہادت پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا اظہار افسوس

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دوسرے دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملے کی مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔

جس میں پاکستانی فوج کے 2 افسر اور 5 اہلکار جاں بحق ہوگئےتھے جبکہ جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button