پاکستان کی اہم خبریں

وزیرستان میں فوجی جوانوں کی شہادت پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا اظہار افسوس

شیعیت نیوز: وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے لیفٹننٹ کرنل کاشف اور کیپٹن احمد بدر سمیت 7 فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان نے شہداء کی بلند درجات کی دعا کی ہے اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 7 فوجی جانبحق

انہوں نے مزید کہا ہے کہ وطن کی حفاظت کی خاطر جام شہادت نوش کرنیوالے بہادر سپوتوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔

ملک دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم میں میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔

پوری قوم اپنی بہادر فوج کے شانہ بشانہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے غیر متزلزل عزم اور جذبے کیساتھ کھڑی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button