پاکستان کی اہم خبریں

امریکی سفیر کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات

شیعیت نیوز: پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔

جس میں وزیراعظم نے امریکا میں قید پاکستانی خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا معاملہ بھرپور انداز سے اٹھایا۔

امریکی سفیر نے کہا کہ امریکا پاکستان کو ایک اہم پارٹنر سمجھتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات استوار کرنے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی امید کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی کے ساتھ غزہ کے لئے امداد مضحکہ خیز ہے، ایران

ملاقات کے دوران دوطرفہ اور علاقائی اہمیت کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

جن میں غزہ اور بحیرہء احمر کی صورتحال، افغانستان میں ہونے والی پیش رفت پر بات چیت شامل ہیں۔

ڈونلڈ بلوم نے دوبارہ منتخب ہونے پر وزیر اعظم کو مبارکباد دی اور کہا کہ امریکا پاکستان کو ایک اہم شراکت دار سمجھتا ہے ۔

اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات استوار کرنے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی امید کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button