ایران

امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی کے ساتھ غزہ کے لئے امداد مضحکہ خیز ہے، ایران

شیعیت نیوز: ایرانی وزیر خارجہ کے ترجمان نے غزہ میں صیہونی حکومت کو اپنی جارحیت جاری رکھنے کے لیے ہتھیار فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد بھیجنے کے امریکی دکھاوے کو مضحکہ خیز قرار دیا۔

ناصر کنعانی نے اپنے ایکس اکائونٹ پر لکھا کہ امریکہ صیہونی حکومت کو ہتھیار فراہم کرنے کے ذریعے تمام بین الاقوامی انسانی حقوق اور قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو امداد بھیجنے کا امریکی منافقانہ اور علامتی اقدام اس کی صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کے لیے مکمل حمایت کی رسوا کن حقیقت کو نہیں چھپا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی صدر ابراہیم رئیسی جلد پاکستان کا دورہ کریں گے

کنعانی نے مزید کہا کہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کو اپنے سیاسی مقاصد کے مطابق استعمال کرنا امریکی خارجہ پالیسی کا شرمناک حصہ ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے بھی غزہ کو امداد بھیجنی شروع کی ہے۔

بائیڈن انتظامیہ نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ غزہ کے ساحل پر ایک عارضی پورٹ قائم کرے گی تاکہ سمندری راستے سے مزید امداد (اسرائیل کو) پہنچائی جا سکے، تاہم اس کی تعمیر میں کئی ہفتے لگیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button