پاکستان کی اہم خبریں

سوئی سدرن رمضان میں گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کرے، حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ گیس بنیادی ضرورت ہے اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائے لیکن حکومت کی نا اہلی اور ناقص پالیسیوں کے باعث گیس کا بحران دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔

شیعیت نیوز : امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے ماہ رمضان المبارک کے پہلے ہی روزے میں شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی بندش و پریشر میں کمی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی شدید مذمت کی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی اپنے اعلان کردہ شیڈول کے باوجود سحری و افطار کے اوقات میں شہریوں کو گیس فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوگئی ہے۔

جس کے باعث عوام کو شدید اذیت و پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، لوگ ہوٹلوں کا رخ کر نے پر مجبور ہیں، بڑھتی ہوئی مہنگائی میں عوام کے لیے سحری و افطاری کا انتظام بھی مشکل ہوگیا۔

حکومت اور سوئی سدرن گیس کمپنی ہوش کے ناخن لے اور فوری طور پر اس مسئلے کو حل کیا جائے۔

رمضان المبارک میں گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کی جائے، بالخصوص سحری و افطار سے قبل اور تراویح کے بعد بھی گھروں میں گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل غزه میں جنگ ہار چکا ہے

حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ گیس بنیادی ضرورت ہے اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائے لیکن حکومت کی نا اہلی اور ناقص پالیسیوں کے باعث گیس کا بحران دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔

رمضان المبارک سے قبل بڑے اعلانات کیے گئے اور لوڈشیڈنگ کا شیڈول بھی جاری کیا گیا کہ شہریوں کو سحری و افطار میں گیس فراہم کی جائے گی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی اپنے اعلان کردہ شیڈول پر بھی عمل درآمد نہ کر سکی۔

پہلے ہی روزے میں شہر کے بہت سے علاقوں میں گیس اچانک غائب ہو گئی۔

گھروں میں خواتین کے لیے سحری و افطار کے اوقات میں کھانا پکانا ممکن نہ رہا، شہریوں نے گیس کمپنی میں شکایات بھی کیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button