مقبوضہ فلسطین

اسرائیل غزه میں جنگ ہار چکا ہے

صیہونی حکومت کے ایک سابق فوجی جنرل نے صیہونی حکام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے تل ابیب کے فوجی مقاصد کے حصول میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کی جنگ پہلے ہی ہار چکا ہے۔

شیعیت نیوز : صیہونی حکومت کے سابق اور ریزرو فوجی جنرل اسحاق بریک نے جنگ غزہ کے تعلق سے صیہونی فوجی سربراہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے اقدامات اس کی فتح کا باعث نہیں بن سکتے اور اسرائیل جنگ غزہ ہار چکا ہے۔

اس صیہونی فوجی جنرل نے کہا کہ اسرائیل کی فوج اس وقت اپنی نجات کی دہائی دے رہی ہے اور اسے خود کو بچانے کے لئے فوجی تقویت کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ، فاقوں کے سائے میں رمضان شروع

سابق صیہونی فوجی جنرل نے کہا کہ جنگ غزہ شروع ہوتے ہی اس نے صیہونی حکام کو خبردار کیا تھا کہ اسرائیل کو کوئي نتیجہ نہیں ملے گا۔

صیہونی حکومت کے سابق اور ریزرو فوجی جنرل اسحاق بریک نے کہا کہ اسرائیل کی فوج کو غزہ پر حملہ کرنے کے بعد پہلے سے کہیں زیادہ بدتر صورت حال کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button