صہیونی ظالم حکام کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، اسماعیل ہانیہ

11 مارچ, 2024 18:13

شیعیت نیوز:فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کرنے والے صہیونی حکام کو جلد یا بدیر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر کے حملوں نے فلسطین کو تاریخی موڑ پر لاکھڑا کردیا ہے۔

علاقائی اور عالمی سطح پر اس آپریشن کے بعد واضح نتائج سامنے آئے ہیں۔

ہانیہ نے مزید کہا کہ طوفان الاقصی کے ابتدائی روز سے ہی ہم نے مذاکرات کا آپشن بھی ساتھ رکھا ہے اور جنگ بندی کے لئے ہونے والی کوششوں کا ساتھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ خاک و خون میں ہوا پھر سے لت پت

حماس کے سربراہ نے کہا کہ ہم نے مصر اور قطر کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے۔

جنگ بندی کی کوششوں میں مصروف ثالثی ممالک کے ساتھ رابطے میں رہے ہیں۔

ہم جنگ بندی کے لئے تیار ہیں تاہم صیہونی حکومت کی جانب سے جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد کی ضمانت نہیں ملی سکی ہے۔

اب تک دشمن نے کسی بھی وعدے پر مکمل طور پر عمل نہیں کیا ہے۔

7:42 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top