اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ خاک و خون میں ہوا پھر سے لت پت

شیعیت نیوز: پریس ذرائع کے مطابق غزہ کے علاقے الزیتون میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینی جوانوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

غزہ کے جنوب میں واقع شہر خان یونس میں بنی سہیلا میں بھی صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:مسجد الاقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری کا اہم اعلان

دوسری جانب غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے رفح شہر پر ایک بار پھر بمباری کی اور ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس میں کئی افراد شہید و زخمی ہو گئے۔

صیہونی فوجیوں نے النصیرات کیمپ پر بھی حملہ کیا جبکہ جنینہ پر بمباری میں ایک ہی گھرانے کے کئی افراد شہید ہو گئے۔

الزیتون علاقے میں مسجد فاروق کے قریب واقع ایک گھر کو جارحیت کا نشانہ بنائے جانے کے نتیجے میں بھی سولہ فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button