مسجد الاقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری کا اہم اعلان

11 مارچ, 2024 15:41

شیعیت نیوز: مسجد الاقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے مسجد الاقصی میں فلسطینیوں کے داخلے پر عائد کی جانے والی بندشوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ماہ مبارک رمضان میں مسجد الاقصی میں فلسطینیوں کی موجودگی واجب اور ضروری ہے۔

انھوں نے فلسطینیوں سے مسجد الاقصی کی طرف بڑھنے کی اپیل کی اور کہا کہ جہاں بھی غاصب و قابض نسل پرست صیہونی حکومت فلسطینیوں کو مسجد الاقصی میں داخل ہونے سے روکے وہیں نماز پڑھنا شروع کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل اپنے قیدیوں کی رہائی کے بعد غزہ پر دوبارہ جنگ مسلط کر دیگا، اسماعیل ھنیہ

واضح رہے کہ رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہونے پرغاصب صیہونی حکومت نے مسجدالاقصی کے اطراف میں پابندیاں لگاتے ہوئے فلسطینیوں کے مسجد میں داخلے پر بندشیں لگادی ہیں۔

اور وہ فلسطینی نمازیوں کی عبادات میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔

10:11 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top