پہلے یہ لوگ کھالیں چھینتے تھے، اب مینڈیٹ چھین لیا، عالمگیر خان

10 مارچ, 2024 19:35

شیعیت نیوز : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے رہنما عالمگیر خان نے کہا ہے کہ پہلے یہ لوگ کھالیں چھینتے تھے، اب مینڈیٹ چھین لیا۔

کراچی میں پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں عالمگیر خان نے کہا کہ شہر قائد میں ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے، ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان پر صیہونی جارحیت، 3 افراد شہید اور متعدد زخمی

انہوں نے کہا کہ کراچی سے مسترد جماعت کو ایوان میں بھیجا گیا، یہ کام جس نے کیا، اُس نے آئین توڑا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ایک ایک آر او کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، پہلے یہ لوگ کھالیں چھینتے تھے، اب مینڈیٹ چھین لیا۔

1:18 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top