پاکستان

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملک بھر میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی بلا جواز گرفتاریوں کی مذمت کی ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پی ڈی ایم ٹو اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

بھکر کے محمدی چوک پر پی ٹی ائی کارکنوں کے احتجاج پر پولیس گردی، عمران خان کے کزن رفیق خان نیازی ایڈووکیٹ اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنما انجینئر سید ظہیر عباس نقوی سمیت ملک بھر سے ہونے والی گرفتاریوں کی پرزور مذمت کرتا ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں:جماعت اسلامی کا 27 رمضان المبارک کو ملین مارچ نکالنے کا اعلان

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تمام گرفتار رہنماوں اور کارکنوں کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین نے کہا کہ تحریک انصاف کے پرامن احتجاج کے خلاف کریک ڈاون بلاجواز اور غیرآئینی ہے۔

دھاندلی سے اقتدار میں آنے والا مفاد پرست ٹولہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button