پاکستان کی اہم خبریں

جماعت اسلامی کا 27 رمضان المبارک کو ملین مارچ نکالنے کا اعلان

شیعیت نیوز: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے 27 رمضان المبارک کو ملین مارچ نکالنے کا اعلان کر دیا۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکمران آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے غلام ہیں۔

اسمبلیوں کے اندر نا سہی دیوار کے باہر پہلے سے زیادہ طاقت کیساتھ موجود ہوں گے۔

دو خاندان پاکستان پر مسلط ہو گئے ہیں، ان کے ہوتے پاکستان کا خزانہ محفوظ نہیں، ان خاندانوں نے کئی سالوں سے ملک کو نچوڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایم ڈبلیو ایم عوامی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے، علامہ مقصود ڈومکی

پاکستانی قوم کو یقین دلاتا ہوں یہ ان کی آخری باری ہے،اب عوام بیدار ہو رہے ہیں۔

مارچ کا مہینہ ہے پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے وعدہ کیا تھا کہ تین سو یونٹ بجلی مفت دیں گے۔

مطالبہ ہے مارچ کے مہینے میں تین سو یونٹ بجلی والوں کو بل نا بھیجنا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیں عزیز ہے، جو ایک نظریے کا نام ہے۔

وعدہ کریں ملک میں اسلامی انقلاب لانے تک جہدوجہد جاری رکھیں گے۔

وعدہ کریں 27 رمضان المبارک کو غزہ کے ساتھ یکجتی کیلئے ملین مارچ میں حصہ لینا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button