پاکستان کی اہم خبریں

حکمراں اتحاد کے امیدوار آصف علی زرداری پاکستان کے 14 ویں صدر منتخب

شیعیت نیوز: پاکستان کے 14 ویں صدر کے انتخاب کے لیے قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ ہوئی۔

سینیٹ اور قومی اسمبلی سے آصف علی زرداری کو255اور محمود خان اچکزئی کو 119ووٹ ملے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں محمود خان اچکزئی نے 91اور آصف علی زرداری نے 17 ووٹ حاصل کیے۔

پنجاب اسمبلی میں آصف زرداری کو 246 اور محمود اچکزئی کو 100 ووٹ ملے۔

یہ بھی پڑھیں:صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ غیر جمہوری ہے، نثار کھوڑو

پختونخوا اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے منتخب امیدوار محمود خان اچکزئی نے 91 ووٹ حاصل کیے۔ آصف علی زرداری نے 17 ووٹ حاصل کیے ۔

سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے 36ارکان اسمبلی نے حق رائے دہی استعمال کیا ۔ پیپلزپارٹی کے 116 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا

بلوچستان اسمبلی کے کل 62 اراکین نے ووٹ کاسٹ کرنےتھے، 47 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیے جبکہ 15 ارکان غیرحاضر تھے۔

پنجاب اسمبلی میں 353 ارکان میں سے 352 نے ووٹ کاسٹ کیے جن میں آصف زرداری کو 246 اور محمود اچکزئی کو 100 ووٹ ملے جبکہ 6 ووٹ مسترد ہوگئے۔

صدارتی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کے ناشتے میں شرکت کی اور اس موقع پر انہوں نے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button