پاکستان کی اہم خبریں

صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ غیر جمہوری ہے، نثار کھوڑو

شیعیت نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی نے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کے مطالبے کو غیرجمہوری قرار دیتے ہوئے اس عمل کو ملک میں آئینی عہدے کی تکمیل کے عمل میں رخنہ ڈالنے اور جمہوریت کی پٹڑی کو ڈی ریل کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی کا صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ غیرجمہوری ہے۔

اپنے ایک بیان میں نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل ملک کو بحران کی طرف دھکیل کر جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

مگر ملک میں جمہوریت کی پٹڑی کو ڈی ریل کرنے کی تمام سازشیں ناکام ہونگی۔

یہ بھی پڑھیں:صدارتی انتخاب ملتوی کیا جائے ،محمود خان اچکزئی کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے بغیر جب شہباز شریف اتحادی جماعتوں کی حمایت سے وزیراعظم بن سکتے ہیں تو آصف علی زرداری بھی صدر مملکت بن سکتے ہیں۔

اگر مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کو مل بھی جاتیں تو بھی محمود خان اچکزئی صدر ملکت منتخب نہیں ہوسکتے تھے۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کو صدر کے لئے سینیٹ، پارلیمنٹ اور تمام اسمبلیوں کے الیکٹورل کالج میں ووٹوں کی وہ اکثریت حاصل ہی نہیں ہے۔

پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل محمود خان اچکزئی کی صدر کے انتخاب میں شکست یقینی دیکھ کر صدارتی انتخابات کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button