اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

رفح پر حملہ کرینگے ،ماڈرن دنیا کھل کر ہمارا ساتھ دے، نیتن یاہو

شیعیت نیوز:غاصب صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے آج ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ میں حماس کے تمام ہیڈکوارٹرز بشمول رفح، کے خلاف بھی زمینی کارروائی کرے گی۔

بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ جو فریق بھی ہمیں رفح میں آپریشن نہ کرنے کا کہہ رہا ہے وہ درحقیقت چاہتا ہے کہ "ہم جنگ ہار جائیں” اور ایسا نہیں ہوگا!

ایک فوجی تربیتی مرکز میں گریجویشن کی تقریب میں شریک نیتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل ان تمام لوگوں کے خلاف کارروائی کرے گا کہ جو اس کی "تباہی” چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقوں میں خطرے کے الارم بج اٹھے

ایک ایسی صورتحال میں کہ جب اسرائیلی فوج ابھی تک غزہ میں اپنے تعین شدہ بنیادی ترین اہداف بھی حاصل کرنے میں بری طرح سے ناکام رہی ہے، نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ جس کو بھی ہماری طاقت کا ابھی تک یقین نہیں ہوا اسے یہ دیکھنا چاہیئے کہ غزہ میں دشمن کے ہیڈ کوارٹر کے ساتھ کیا ہوا ہے!۔

صیہونی وزیراعظم نے مزید دعویٰ کیا کہ حماس کے خلاف جنگ ایک اور نائن الیون (9/11) کی وقوع پذیری کو روکے گی۔

اپنی گفتگو کے آخر میں غاصب صیہونی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوری جدید دنیا کو اسرائیلی فوج (کے کھلے جنگی جرائم) کی کھل کر حمایت کرنی چاہیئے!!۔

متعلقہ مضامین

Back to top button