اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

مقبوضہ فلسطین کے جنوبی علاقوں میں خطرے کے الارم بج اٹھے

شیعیت نیوز: مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع غیر قانونی یہودی آبادیوں سیدروت (Sderot) اور نہال اوز (Nihal Oz) میں آج صبح اچانک ہی راکٹ حملے کے سائرن بج اٹھے۔

اطلاعات کے مطابق یہ سائرن غزہ کے مزاحمتی محاذ کی جانب سے فائر کئے جانے والے دسیوں راکٹوں کے سبب بج اٹھے تھے کہ جس کے باعث غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کو کئی گھنٹوں تک زیرزمین پناگاہوں میں جا چھپنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:غیر قانونی بستیوں کی تعمیر کی اقوام متحدہ کیجانب سے شدید مذمت

واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی گروہوں کی جانب سے مذکورہ راکٹ ایک ایسی حالت میں داغے گئے ہیں کہ جب کئی ایک ماہ قبل سے غاصب اسرائیلی فوج نے غزہ کو اپنے وحشیانہ زمینی و ہوائی حملوں کا نشانہ بنا رکھا ہے۔

جن میں اب تک 30 ہزار سے زائد عام فلسطینی شہری شہید اور 70 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button