پاکستان دفتر خارجہ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

08 مارچ, 2024 10:59

شیعیت نیوز : ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان جدہ میں وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کا خیرمقدم کرتا ہے، جس میں فلسطین میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مطالبہ کرتا ہے کہ رمضان میں جنگ بندی پر عمل کیا جائے۔

غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں، فلسطینیوں کو مسجد الاقصیٰ میں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے، دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی

ان کا قتل عام کیا جارہا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

7 اکتوبر کو حماس کے حملوں کے بعد سے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک تقریبا31 ہزار فلسطینی شہید جبکہ 73 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔

10:10 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top