مقبوضہ فلسطین

غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے، دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی

غاصب صیہونی حکومت نے ایک بار پھر غزہ کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے متعدد فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کردیا ہے۔

شیعیت نیوز : اسرائیلی فوجیوں نے ایک سو چوّنویں دن بھی غزہ بالخصوص رفح و خان یونس شہروں پر اپنے حملے جاری رکھے۔

رفح پر حملے میں ابوسلیمہ خاندان سے متعلق مکانات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے مشرقی رفح کے زلاطہ علاقے پر بھی بمباری کی ہے۔

مغربی رفح کے العزبہ علاقے میں بھی ایک رہائشی مکان پر بمباری کی گئی ہے جس کے نتیجے میں دو افراد شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کی طرف سے صیہونی کالونیوں میں توسیع کی مخالفت

صیہونی حکومت نے شمالی غزہ پٹی کے جبالیا اور بیت لاہیا علاقوں پر بھی بمباری کی ہے۔

شمالی غزہ کے السلامین علاقے کو فضائی حملوں کا نشانہ بنائے جانے کی بھی خبریں آ رہی ہیں۔

غزہ کے الحکر اور دیرالبلح علاقوں میں رہائشی مکانات پر بمباری کی خبر موصول ہوئی جس میں نو فلسطینی شہید ہوگئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button