پاکستان

مجلس علماء امامیہ کے زیراہتمام تربیتی اجتماع

ادارہ الباقر کے شعبہ تبلیغات مجلس علماء امامیہ پاکستان کے اراکین کا گجرات (مدینہ سیداں) میں استقبالِ ماہ مبارک رمضان کے عنوان سے فکری اور تربیتی اجتماع منعقد ہوا

شیعیت نیوز : ادارہ الباقر کے شعبہ تبلیغات مجلس علماء امامیہ پاکستان کے اراکین کا گجرات (مدینہ سیداں) میں استقبالِ ماہ مبارک رمضان کے عنوان سے فکری اور تربیتی اجتماع منعقد ہوا۔

اجتماع میں گجرات، وزیر آباد، حافظ آباد اور گوجرانوالہ کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے درجنوں مبلغین امامیہ اور آئمہ جمعہ والجماعت نے شرکت کی۔

مقررین نے ماہِ مبارک رمضان کی فضیلت و اہمیت، ماہ مبارک میں تبلیغ کے مواقع، امامت و ولایت اور حالات حاضرہ کے موضوعات پر گفتگو کی۔

مدیر و منتظم مجلس علماء امامیہ علامہ چوہدری ضیغم عباس نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور سربراہ مجلس علماء امامیہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی طرف سے اعیاد شعبانیہ کی مناسبت سے شرکاء کو تبریک و تہنیت پیش کی۔

جامعہ الولایہ اسلام آباد کے فاضل مدرس علامہ ڈاکٹر محمد اشفاق حسینی نے ماہ مبارک رمضان کی فضیلت و اہمیت کے موضوع پر شرکائے محفل سے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی اتحاد کو حیران کن جواب دیں گے، یمن

مجلس علماء امامیہ کے شعبہ تربیت کے مدیر اور جامعہ الولایہ اسلام آباد کے فاضل مدرس علامہ سید جاوید حسین شیرازی نے امامت و ولایت کے موضوع پر مخاطبین سے گفتگو کی۔

ادارہ الباقر کے شعبہ مطالعات کے ڈائریکٹر اور ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکرٹری امور خارجہ سید ابن حسن بخاری نے مسئلہ فلسطین پر بیان کے علاوہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کیوجہ سے پیدا ہونے والی تشویش کے پیش نظر فیصلے کے تکنیکی و قانونی پہلوؤں اور اثرات پر روشنی ڈالی۔

مجلس علماء امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام استقبال ماہ رمضان کے سلسلہ میں ہونے والے مبلغین امامیہ کے اجتماعات کا سلسلہ رمضان المبارک تک جاری رہے گا۔

جس کے تیسرے اور چوتھے مرحلے میں ملتان اور فیصل آباد ڈویژنز کے اراکین امامیہ کے اجتماعات منعقد ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button