اہم ترین خبریںیمن

امریکی اتحاد کو حیران کن جواب دیں گے، یمن

شیعیت نیوز: یمن نے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں امریکہ اور برطانیہ کے ساتھ کشیدگی کے بارے میں کہا ہے کہ امریکی اتحاد کو حیران کن جوابی حملوں کا سامنا ہوگا۔

یمنی مسلح افواج ملکی سرحدوں کے دفاع اور تحفظ کے لئے مکمل آمادہ ہیں۔

وزیردفاع محمد ناصر العاطفی نے کہا کہ اسلام اور مسلمانوں کے دشمنوں کو جدید طریقوں سے جواب دے کر حیران کریں گے۔

یمن بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں اپنی حاکمیت کو آنچ نہیں آنے دے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ایران نے خلیج فارس میں امریکی کارگو جہاز قبضے میں لیا

انہوں نے کہا کہ غزہ میں صہیونی مظالم کا شکار ہونے والے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت پر امریکہ اور برطانیہ نے یمن کے خلاف جارحیت شروع کی ہے۔

ہمارے جوان اسرائیل، امریکہ اور برطانیہ کی زیرملکیت کشتیوں پر بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں حملے کی تاک میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

جب تک غزہ کے خلاف جارحیت اور بربریت ختم نہ ہوجائے ہمارے حملے جاری رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں صلح اور قیام امن کا مختصر اور جامع راہ حل یہ ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں پر حملے بند کرکے قبضہ ختم کیا جائے۔

العاطفی نے مزید کہا کہ اگر صہیونی حکومت اور اس کے حامی غزہ میں معصوم بچوں اور سویلین پر حملے جاری رکھیں تو یمنی فوج بھی اپنے حملوں کا دائرہ مزید بڑھائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button