الیکشن کمیشن فری اینڈ فیئر الیکشن کروانے میں ناکام رہا، علامہ راجہ ناصر عباس

06 مارچ, 2024 12:06

شیعیت نیوز : سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ آئین میں عوام کو حق دیا گیا ہے کہ وہ اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں۔

8 فروری کو عوام نے ووٹ ڈالا جسے 9 فروری کو تبدیل کیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو قانونی حق حاصل ہے، وہ جیتی ہوئی ہے، اسے مخصوص نشستیں نہ دینا زیادتی ہے۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ آئین میں عوام کو حق دیا گیا ہے کہ وہ اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے بجلی گھر پر ڈرون حملہ

ان کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو عوام نے ووٹ ڈالا جسے 9 فروری کو تبدیل کیا گیا، الیکشن کمیشن فری اینڈ فیئر الیکشن کروانے میں ناکام رہا۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے مزید کہا کہ 14 دنوں کے اندر فارم 45 پبلش کرنے کی ذمے داری تھی لیکن فارم 45 پبلش نہیں کیے گئے۔

ہائی کورٹ میں اس لیے آئے ہیں کہ عدالت آرڈر کرے کہ فارم 45 پبلش کیے جائیں۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں ہونے والا الیکشن پوری دنیا میں سوالیہ نشان بنا ہوا ہے۔

8:03 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top