مقبوضہ فلسطین

اسرائیل کے بجلی گھر پر ڈرون حملہ

عراق کی اسلامی استقامت نے کہا ہے کہ اس نے حیفا شہر کے بجلی گھر کو نشانہ بنایا ہے۔

شیعیت نیوز : اسرائیلی بجلی گھر کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

عراق کی اسلامی استقامت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غاصبانہ قبضے کے مقابلے، غزہ کے عوام کی مدد اور غاصب صیہونی حکومت کے قتل عام کے جواب میں استقامت کی کارروائیوں کے دوسرے مرحلے میں منگل کی رات حیفا کے بجلی گھر کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

عراق کی اسلامی استقامت نے اتوار کو بھی حیفا بندرگاہ میں صیہونی حکومت کے کیمیکل پلانٹ پر حملے کی خبر دی تھی ۔

یہ بھی پڑھیں : او آئي سی ،اسرائیل کے سلسلے میں صرف مذمت پر ہی اکتفا نہ کرے : ایران وزیر خارجہ

صیہونی حکومت کے ميڈیا نے اس سے قبل حیفا بندرگاہ کی فضاؤں میں کوئی مشکوک چيز دکھائی دینے پر فوج کے ڈیفنس سسٹم کے فعال ہونے اور خطرے کے الارم بج اٹھنے کی خبر دی تھی۔

عراق کی اسلامی استقامت نے فلسطینی استقامت کی حمایت اور امریکہ کی جانب سے غزہ پٹی میں صیہونی جرائم کی بھرپورحمایت پر ردعمل میں عراق و شام میں امریکی فوجی اڈوں اور مقبوضہ فلسطین میں بعض اہداف پر ڈرون و میزائل حملے کرنا شروع کیے ہيں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button